جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خاتون کو مفت کے صوفے نے لکھ پتی بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خاتون کو مفت میں ملنے والے استعمال شدہ صوفے نے مالا مال کردیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کی رہائشی وکی اُمودو نامی خاتون کو صوفہ سیٹ کی ضرورت تھی، جس کیلئے انہوں نے استعمال شدہ فرنیچر کی ویب سائٹ سے ایک صوفہ پسند کیا اور اسے گھر لے آئی۔

خاتون نے صوفہ گھر لا کر دیکھا تو اس کے کشن سے خاتون کو 36 ہزار ڈالر (تقریبا 72 لاکھ روپے پاکستان) ملے، تاہم خاتون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس فیملی سے یہ صوفہ خریدا تھا اس کو فون کرکے اطلاع دی اور پورے 36 ہزار ڈالر واپس بھجوا دیے۔

- Advertisement -

رقم واپس کرنے پر صوفہ دینے والی فیملی نے اُمودو کو 2200 ڈالر شکریہ کے ساتھ بھیجے جس سے انہوں نے نیا فریج خرید لیا۔

فیملی کو نہیں معلوم کہ اتنی بڑی رقم صوفے میں کب سے جمع تھی لیکن انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک قریبی رشتے دار کے انتقال بعد گھر کی کئی جگہوں سے ہزاروں ڈالر برآمد ہوچکے ہیں۔

خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے نئے گھر کے لیے فرنیچر کی ضرورت تھی، جس کیلئے میں مناسب قیمت پر استعال شدہ فرنیچر کی تلاش کررہی تھی کہ مجھے فرنیچر ویب سائٹ پر مفت کیٹیگری نظر آئی جس پر ایک فیملی نے دو صوفے اور ایک کرسی مفت میں دینے کیلئے اشہار اپ لوڈ کر رکھا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ صوفہ فری میں ملنے پر مجھے لگا کہ شاید کسی نے مذاخ کرنے کیلئے اسے اپ لوڈ کیا ہے، جس کے بعد میں نے کنفرم کرنے کیلئے دیے گئے نمبر پر کال کی تو مجھے معلوم ہوا کہ فیملی یہ صوفے فروخت کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کو استعمال کرنے والے ان کے رشتے دار کا انتقال ہوچکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں