جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر محبت: امریکی لڑکی بھارتی لڑکے سے شادی کرنے گاؤں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انسٹاگرام پر محبت ہونے کے بعد امریکا کی لڑکی بھارتی لڑکے سے شادی کرنے آندھرا پردیش کے گاؤں پہنچ گئی۔

امریکا میں مقیم فوٹو گرافر لڑکی نے آندھرا پردیش کے دور دراز گاؤں کا دورہ کیا اور انسٹاگرام پر محبت کی کہانی کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

فوٹو گرافر جیکلین فاررو چندن نامی لڑکے سے محبت کرتی ہیں۔

ان دونوں کے درمیان پہلے ڈی ایم پر گفتگو شروع ہوئی اور پھر یہ ویڈیو کال میں بدل گئی، 14 ماہ کی گفتگو کے بعد جیکلین نے بالآخر اس سے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بھارت کی فلائٹ بک کروائی۔

کمنٹس سیکشن میں جیکلین نے انکشاف کیا کہ وہ چندن سے نو سال بڑی ہے۔

جیکولین فاررو نے بتایا کہ انسٹاگرام پر گفتگو کے دوران میں نے چندن سے اپنی والدہ کی گفتگو بھی کرائی تھی۔

امریکی خاتون نے مزید کہا کہ زندگی کے اتنے بڑے فیصلے پر اپنی والدہ کو اعتماد میں لیا ہے اور پھر شادی کرنے بھارت آئی ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جیکلین اور چندن کی محبت پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں آپ لوگوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘ دوسرے صارف کہنا ہے کہ آپ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں