تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خاتون نے پانچ سال تک آلو کو فریج میں کیوں رکھا؟ جانئے

امریکی خاتون نے آلو پر مسکراہٹ کا ایموجی بنا ہونے کی وجہ سے اسے پانچ سال سے فریج میں محفوظ کر رکھا ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو کی رہائشی خاتون 51 سالہ لوری برکس نے گزشتہ پانچ سال سے آلو کو اپنے فریج میں محفوظ کر رکھا ہے، خاتون نے آلو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پر آنکھیں اور مسکراہٹ بھر چہرا بنا ہوا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آلو پانچ سال قبل2017  میں خریدا تھا، جب میں نے اسے ناشتہ میں ہیش براؤن بنانے کے لیے نکالا تو میں نے دیکھا کہ یہ میری طرف دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلو مجھے بہت دوستانہ لگا، جس کے بعد میں نے اسے استعال کرنے کا ارادہ ترک کردیا، خاتون نے کہا کہ اس نے مجھے بہت ہنسایا، میں اسے پھینک نہیں سکتی تھی اور نہ ہی کھانا چاہتی تھی، جس کے بعد میں نے اسے فریج میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

No description available.

لوری نے بتایا کہ اس نے اور ان کے شوہر مائیکل برکس نے آلو کو پیٹی کا نام بھی دے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اسے مستقبل میں بھی استعال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خاتون نے پانچ سال بعد آلو کے ساتھ ایک بار پھر فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی مسکرا رہا ہے اور خوش ہے، اب اس کی داڑھی بھی نکل آئی ہے اور اس کی عمر بڑھ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -