اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بھارت میں امریکا سے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرالہ میں 44 سالہ امریکی خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کے ساتھ افسوسناک واقعہ شہر کولم میں پیش آیا جہاں وہ چھٹیاں گزارنے آئی ہیں۔

واقعہ پیر کے روز صبح 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا تاہم متاثرہ خاتون نے پولیس کو آج شکایت درج کروائی۔ ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے خاتون 22 جولائی کو انڈیا پہنچیں اور 5 اگست کو واپس روانہ ہوں گی۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساحل سمندر پر لطف اندوز ہو رہی تھیں کہ اتنے میں دو نوجوان ان کے پاس آئے اور ساتھ شراب پینے کی پیشکش کی جس پر وہ راضی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون شراب پینے کے فوراً بعد بے ہوش ہوگئی اور پھر ملزمان اسے گاڑی میں ڈال کر ایک خالی اپارٹمنٹ میں لے گئے جہاں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ملزمان نے پہلے سگریٹ نوشی کی آفر کی جس پر انکار کیا گیا، بعد میں ملزمان شراب لے آئے اور خاتون کی رضا مندی سے انہیں پلائی، اجتماعی زیادتی کے دوران خاتون زخمی بھی ہوئیں۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جو پہلے ہی متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروانے کے بعد انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں