تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکا کی اہم شخصیت نے کرونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سابق سربراہ نے کرونا کے خلاف کامیاب حکمتِ عملی اپنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات تعریف کی ہے۔

امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کےسابق سربراہ نے پاکستان کی کورونا کےخلاف حکمت عملی کی شاندار انداز میں تعریف کی۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔

یاد رہے کہ عالمی بینک کے سابقہ سربراہان نے پاکستان کےکرونا اقدامات کوزبردست قرار دیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او)،ورلڈ اکنامک فورم بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرچکے ہیں۔

ورلڈاکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کرونا کے خلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: تعریف وہ جو دشمن کرے، راہول گاندھی نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔

راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔