منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

افغانستان، امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 راکٹ حملے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں قائم امریکی فضائیہ کے سب سے بڑی ایئربیس پر 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے چار عمارت کے اندر بھی گرے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر ہفتے کے روز شدید حملہ ہوا۔

نامعلوم افراد نے ایئربیس پر یکے بعد دیگرے 10 میزائل داغے، جن میں سے 4 فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جبکہ 6 کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

- Advertisement -

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے اس قدر شدید تھے کہ صوبے پروان کے دو دراز علاقوں میں بھی دھماکوں کی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، قرآن خوانی کے دوران خوفناک دھماکا، 15 جاں بحق، متعدد زخمی

ضلع بگرام کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ای بی کے 12 راکٹس رکھے گئے تھے جنہیں امریکی فضائی اڈے پر فائر کیا گیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میزائل حملوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہوگا مگر امریکی فضائیہ نے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز صوبہ غزنی میں قرآن خوانی کے دوران موٹر سائیکل دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تیس افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں