جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

برف پگھلنے لگی!! امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران / نیویارک: امریکا نے اپنے ملک میں قید ایرانی سائنس دان جبکہ ایران نے چینی نژاد امریکی اسکالر کو رہا کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا جس کے نتیجے میں امریکی اسکالر زیووانگ اور ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کی رہائی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا، ایران نے امریکی اور امریکا نے ایرانی قیدی کو حکام کے حوالے کیا۔

- Advertisement -

چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کو اگست 2016 کو ایرانی پولیس نے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں امریکا روانگی کے عین وقت گرفتار کیا تھا،اُن پر امریکا اور برطانیہ کے لیے انتہائی خفیہ معلومات جمع کرنے کا الزام تھا جس پر انہیں عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسی طرح امریکی حکام نے ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو اکتوبر 2018 میں شکاگو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، اُن پر الزام تھا کہ وہ پابندی کے باوجود بھی ممنوع کیمیائی ہتھیار ایران اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی مناسب مذاکرات پر ایران کا شکر گزار ہوں، ہم مل کر معاملات طے کرسکتے ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں