منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش کی صورتحال پر امریکا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: بنگلہ دیش کی صورتحال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، بنگلہ دیش میں فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تشدد سے گریز کریں اور تحمل سے کام لیں۔

- Advertisement -

میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پچھلے کئی ہفتوں میں بہت سی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اموات کی رپورٹس پر افسردہ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ فرار ہوکر بھارت پہنچ چکی ہیں جہاں انھوں نے دہلی کے قریب بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی آئندہ منزل برطانیہ ہے، جہاں وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر سرحد پر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

بنگلہ دیش جانے والی تمام ٹرینوں کو انڈین ریلوے حکام نے روک دیا ہے، بھارت سے ڈھاکہ جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیشی فوج کا کہنا ہے کہ کل صبح سے کرفیو ختم کردیا گیا ہے، اسکول اور کاروبار کھول دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں