پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کینیڈا کے بعد امریکی نیوزی لینڈ جانے کے لیے بھی کوشاں

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدرر بننے کے بعد امریکیوں کی بڑی تعداد خوف کا شکار ہوکر بیرونِ ملک منتقلی کے لیے درخواستیں دے رہی ہے، کینیڈا کے بعد امریکی شہریوں نے نیوزی لینڈ میں بھی امیگریشن کے لیے درخواستیں دینا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے غیریقینی نتائج سامنے آنے اور ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد جہاں امریکا کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں وہیں بڑی تعداد میں شہری بیرونِ ملک امیگریشن کے لیے درخواستیں جمع کروارہے ہیں۔

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے کینیڈا میں پناہ لینے کی درخواستیں جمع کروائیں تھیں تاہم اب نیوزی لینڈ کی امیگریشن میں بھی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

امریکی شہریوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی امیگریشن درخواستوں پر نیوزلینڈ حکام نے کہا کہ گزشتہ دوروز میں امیگریشن ویب سائٹ پر وزیٹر کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہوگیا ہے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اُن کی ویب سائٹ پر 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے امریکیوں نے درخواستیں جمع کروائیں جو معمول سے 25 گنا زائد ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں رہائش، تعلیم کے حصول اور سرمایہ کاری کے حوالے سے قائم ویب سائٹ ’’نیوزی لینڈ ناؤ‘‘ پر بھی صارفین کی غیر معمولی تعداد نے وزٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں