تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

چین کا امریکا کو اہم مشورہ

چین نے سپر پاور امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس کی بجائے اپنے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

چین کے نائب مسقتل نمائندے وائی بنگ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ پر نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی حیثیت سے احترام کے طور پر امریکی نمائندے کو علاقائی گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی لیکن امریکا نے اپنی ساکھ کی پروا کیے بغیر اس اجلاس کو سیاسی تنقید کیلیے استعمال کیا اور چین سمیت دیگر بہت سے ممالک کو ان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

وائی نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے امریکا نے خود اپنے میزبان کی حیثیت کا افسوسناک مذاق بنایا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا امریکی الزام اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور ایک شیطانی سیاسی منصوبہ ہے جو کسی اور کی بجائے خود امریکا نے ترتیب دیا اور وہی اس کو چلا رہا ہے جسے چین سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Comments