اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں، عالمی برادری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں۔