ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

میں لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں سب کہتے ہیں تمہاری منگنی ہوچکی ہے، اسامہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ میں لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں اور سب کہتے ہیں کہ تمہاری منگنی ہوچکی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’غیر‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں اسامہ خان، عدیل حسین ودیگر شامل تھے۔

اسامہ خان نے کہا کہ سب سیٹ پر مجھے کہہ رہے ہیں کہ تمہاری منگنی ہوچکی ہے، میں نے تو اب بتانا ہی چھوڑ دیا ہے جب بھی کسی سے کہتا ہوں کہ لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ تمہاری منگنی ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ میں شو میں شریک تھا تو انہوں نے کہا کہ زینب منگنی کی مبارک ہو جس پر زینب شبیر نے کہا کہ بریک کے بعد کرتے ہیں اس کے بعد کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔

عدیل حسین نے کہا کہ تم نے اعلان کردیا کہ لڑکی ڈھونڈ رہے ہو یہ تمہاری ایمانداری مجھے پسند ہے۔

اسامہ خان نے سوال کیا گیا ایک موقع جس کے چھوٹ جانے کا دکھ ہوا ہو؟

اداکار نے کہا کہ اتنی چیزیں مس ہوجاتی ہیں لیکن مجھے اس کا دکھ وقتی طور پر ہوتا ہے، میرا ماننا ہے کہ جو ہوتا ہے وہ اچھے کے لیے ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اشتہار میں کام کرنا تھا، پاکستان سے باہر جارہا تھا تاریخ کنفرم ہوچکی تھیں، آٰخری لمحات میں پتا چلا کہ میں وہ کمرشل نہیں کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اداکار عدیل حسین، اشنا شاہ، اسامہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں بابر علی، ارجمند رحیم، یشمیرا جان، صبا حمید، اعجاز اسلم، بابر علی ودیگر شامل ہیں۔

غیر کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر نواز نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں