پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف 33 سالہ اداکار اسامہ خان نے اب تک رشتہ نہ ہونے کی وجہ بتادی۔
اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں یاسر نواز، دانش نواز اور ندا یاسر کے ہمراہ ان کے یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ندا یاسر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی وجہ سے رشتہ آنا بند ہوگئے۔
اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے مارننگ شو میں بتایا کہ اسامہ خان اور زینب شبیر کی منگنی ہو چکی ہے، شو میں بریک کے بعد جب اس ٹاپک کر بات نہیں ہوئی تو لوگوں کو یہی لگا کہ ہم دونوں اداکاروں کی شادی ہو چکی ہے۔
اسامہ خان شادی کے سوال پر کیوں بھڑک اُٹھے
اداکار کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں لیکن ندا یاسر کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد لوگوں کو یہی لگتا ہے کہ ان کے اور زینب شبیر کے درمیان معاملات طے ہیں۔
اسامہ خان نے شکایت کی کہ ندا یاسر کی جانب سے ایسا اعلان کرنے بعد ان کے لیے شادی کے رشتے آنا بند ہوگئے جس کے بعد پروگرام کے دوران ندا یاسر نے اپنی غلطیوں پر اظہار شرمندگی بھی کیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ اسامہ خان اور زینب شبیر کی منگنی نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زینب شبیر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔