تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

"اس سے شادی کروں گا جسے کھانا بنانا آتا ہو”

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ میں تو لڑکیوں کو دیکھتا ہی نہیں ہوں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام میں میزبان ساجد حسن کے پروگرام "زندگی ساجد حسن کے ساتھ” میں اداکار اسامہ خان اور لائبہ خان نے شرکت کی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ساجد حسن نے اسامہ سے کہا کہ آپ جیسے لوگ تو کبھی شادی کرنا ہی نہیں چاہیں گے سلمان خان کو ہی دیکھ لیں؟

زینب شبیر اور اسامہ خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

جواب میں اسامہ خان نے کہا کہ شادی کرنی ہے اور ایک دن سب نے ہی کرنی ہوتی ہے تو کرلیں گے شادی اتنی جلدی کس کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی امور خانہ داری جانتی ہو اس پر ساجد حسن نے مزاحیہ انداز کہا کہ تم اہلیہ لارہے ہو یا روٹی پکانے والی؟

اسامہ خان نے کہا کہ نہیں وہ اپنا کام کرے گی میں اپنا کام کروں گا، سب کچھ کرے صبح میں ناشتہ بناوں رات میں وہ کھانا بنادے مل جل کر سب کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہیں کھانا یا چائے بنائے گی تو ہم کہیں اور شادی کرسکتے ہیں آپشن تو بہت ہوتے ہیں۔

لائبہ خان نے کہا کہ اگر اسامہ اپنی اہلیہ کو کام کرنے دیں گے اور کھانا بنانے دیں گے تو کھانا بنانے میں کوئی برانی نہیں ہے میں یہ نہیں بول رہی ہے کہ آدمی کو اس سے شادی کرنی چاہیے جس کو کھانا بنانا آتا ہو۔

Comments

- Advertisement -