جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

بگ بیش لیگ 2024 میں صرف ایک پاکستانی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ 2024 کے لیے اسامہ میر کے سوا کوئی بھی پاکستانی ایونٹ کا حصہ نہ بن سکا۔

بی بی ایل 2024 ڈرافٹ میں منتخب ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی کے طور پر اسامہ میر میلبورن اسٹارز میں شامل ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کی 2024 بگ بیش لیگ (BBL) اور خواتین کی بگ بیش لیگ (WBBL) کے ڈرافٹس مکمل ہو چکے ہیں جس میں قابل ذکر بات صرف ایک پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب ہے۔

Usama Mir joins Melbourne Stars as only Pakistan player selected in BBL 2024 draft

لیگ اسپنر اسامہ میر کو میلبورن اسٹارز نے تیسرے راؤنڈ میں منتخب کیا جس سے وہ اس سیزن کے بی بی ایل میں پاکستان کے واحد نمائندے بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کے نامزد ہونے کے باوجود کوئی خاتون کرکٹرز کو منتخب نہیں کیا گیا۔ لیگ اسپنر، جو پہلے اسٹارز کے لیے کھیل چکے ہیں وہ آئندہ سیزن میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے محدود انتخاب کی وجہ قومی ٹیم کے وعدوں اور ان کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سیز) سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ لیگ کے منتظمین ایسے کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں جو بغیر کسی پیچیدگی کے پورے سیزن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں