بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسامہ قریشی پاک برطانیہ بزنس کونسل کے سینئر وائس چیئرمین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے اسامہ قریشی کو پاک برطانیہ بزنس کونسل کا سینئر وائس چیئرمین اور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی کارپوریٹ تعلقات مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات میگو اسامہ قریشی کی بطور سینئر وائس چیئرمین منظوری دے دی ہے، پاکستان – یو کے بزنس کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ قریشی نے مقامی کاروبار کو فروغ دینے کے لئے برطانیہ سے برآمدات کے مزید آرڈر سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تلاش کی خواہش ظاہر کی تھی، اسامہ قریشی یو کے میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی برآمدات کے لئے خاطر خواہ اضافے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے باعث پاکستان میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ صدر ایف پی سی سی آئی نے اسامہ قریشی کو کارپوریٹ تعلقات اور مواصلات سے متعلق مرکزی قائمہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا ہے، اس کمیٹی کا مقصد پاکستان کی تمام صنعتوں اور خطوں میں کارپوریٹ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں