اسلام آباد : امریکہ اور ترکی نے سیہون میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداکے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی امریکہ نے شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہناہےکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مارک ٹونر نےکہاکہ پاکستان کےساتھ خطے میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعاون جاری رہےگا۔
دوسری جانب ترکی نے بھی سانحہ سیہون کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ترکی پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔
سانحہ سیہون پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہولناک دہشت گرد حملے کےمجرمان کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی
واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔