تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مچھروں کو مارنے کے لیے ڈرون حملے

نئی دہلی: بھارتی ریاست کولکتہ میں میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کو مارنے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈرون کو ’وناش‘ کا نام دیا گیا ہے جو 20 منزلہ عمارت کے اوپر جاتا ہے اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے ساتھ لیس ہے۔
کے ایم سی ڈپٹی میئر اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ڈرون عمارتوں اور دیگر مقامات کی تصاویر کلک کرے گا جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون وناش کا روبوٹک ہاتھ بھی ہے جو پانی اور زمین سے نمونے اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ہم نمونے ملنے کے بعد ان میں سے کسی بھی قابل رسائی علاقوں میں کیڑے مار دواؤں کو چھڑکنے اور مچھروں کو مارنے کے لیے استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کیڑے مار ادویات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈرون کے ساتھ ایک کنٹینر لگا ہوا ہے، جب ڈرون کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرے گا تو اس میں ایک ہوٹر بھی ہے جو آپریشنل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت میں مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں چکن گونیا، ملیریا اور ڈینگی کے سبب متعدد شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -