ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

حج سیکیورٹی کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

مناسک حج کا آغاز پیر (کل) سے ہو رہا ہے حج سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مناسک حج کا آغاز پیر (کل) سے ہو رہا ہے اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے 20 لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ حج سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پہلی بار اس کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور حج سیکیورٹی فورسز کے سربراہان نے سکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سعودی محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ محمد البسامی نے کہا ہے کہ ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حج سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حج 2023 کو فول پروف بنانے کے لیے سیکیورٹی اسکیمیں تیار ہیں۔ بدامنی کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ عازمین کی سلامتی اور نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کو روکا جائے گا۔ مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ، عرفات) مستقبل میں اسمارٹ زون ہوں گے۔

محمد البسامی نے یہ بھی بتایا کہ وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے فیلڈ سکیورٹی پر توجہ مرکوز کی ہے جس سے ہر قسم کے سکیورٹی معاملات مناسب اقدامات کے ساتھ تیز ردعمل اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات پر عازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مکہ کے داخلی راستوں، مقدس مقامات اور ان کی طرف جانے والی سڑکوں پر سکیورٹی کنٹرول سینٹر ٹریفک کو کنٹرول کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں