اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر بحث ہوئی۔
چیئرمین کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچائی ہے، تعلیمی داروں میں ڈرگ کا استعمال خطر ناک حدتک بڑھ چکا ہے۔
چیئرمین کمیٹی کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بچے تباہی کے دہانے پرجا رہے ہیں ، تعلیمی اداروں میں فوری ڈرگ ٹیسٹ کئے جائیں۔
کامران مرتضی ٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کوئی ڈرگ کا ٹیسٹ نہیں کرنے دے گا، کیونکہ وہاں ڈرگ ٹیسٹ کا قانون موجود نہیں ،پہلے قانون بنائیں۔
تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کے لیے قانون سازی کرنی پڑے تو کریں گے ، تعلیمی میں ڈرگ کے خلاف مہم چلائی جائے ، تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کی ہدایت گلے پڑ جائے گا۔