پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

رات دیر تک روشنی کا استعمال کتنا نقصان دہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رات کے وقت نیند کے دوران کمرے میں روشنی یا موبائل فون کا استعمال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

اگر کوئی شخص رات دیر تک کمرے میں روشنی یا موبائل فون استعمال کرتا ہے تو اسے ذیابیطس ٹو جیسی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے فلینڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو فلپس نے ریسرچ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحقیق یہ واضح کرتی ہے کہ رات کے وقت زیادہ دیر تک روشنی کا استعمال انسانی جسم میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

- Advertisement -

ذیابیطس ٹائپ ٹو کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انسانی جسم کے اندر انسولین کے عمل کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے، نتیجتاً خون میں شوگر کی مقدار کے بڑھنے سے انسانی جسم موٹاپے، جسمانی درد اور دیگر امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موبائل اسکرین سے نکلنے والی روشنی (موبائل یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی صورت میں) آںکھوں میں پڑنے سے دماغ کے حصے ہیبین نُولا میں ایک ایسا سرکٹ پیدا ہوتا ہے جو ڈوپامین (دماغ میں خوشی پیدا کرنے والا کیمیکل) کو کم کرتا ہے اور مایوسی کو بڑھاتا ہے۔

جانداروں کے جسم میں ایک قدرتی سائیکل موجود ہوتا ہے جسے سرکاڈین سائیکل کا نام دیا جاتا ہے۔ سرکاڈین سائیکل کا کام دن اور رات کے اوقات کے دوران جسم کی سرگرمیوں میں توازن قائم رکھنا ہوتا ہے۔

اس خاص قدرتی سائیکل میں روشنی ایک اہم عنصرکا کردار ادا کرتی ہے، اگر انسانی جسم وقت پر اپنی نیند پوری نہ کرے، اور رات گئے روشنیوں میں گھرا رہے تو انسانی جسم کو بے آرامی، تھکاوٹ، اور بینائی پر اثر کے ساتھ ساتھ ذیابیطس (شوگر) ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں