رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں جدید کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے جس میں دنیا بھر سے زائرین کی غیر معمولی کثیر تعداد مسجد الحرام کا رخ کرتی ہے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جہاں زائرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں مسجد الحرام میں زائرین کے آرام وسکون کے لیے جدید کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں میں زائرین کی سہولت اور آب وہوا کو خوشگوار بنانے کے لیے پھوار والے پنکھوں کا استعمال بڑھا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان پنھکوں سے ٹھنڈے پانی کی پھوار نکلتی ہے اور اس کی وجہ سے وہاں موجودہ درجہ حرارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آ جاتی ہے۔
رمضان المبارک کی 23 ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ زائرین کی آمد