اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’کیا آپ کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟‘ اشنا شاہ نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ کو شادی کے بعد نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔

حال ہی میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر مسئلہ بیان کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مسئلہ دو نئے پالتو کتے لے کر آنا نہیں ہے بلکہ مسئلہ میرے شوہر کو دو نئے کتوں کو پالنے کے لیے راضی کرنا ہے۔‘

اشنا شاہ نے مداحوں سے اس سے متعلق مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ کچھ تجاویز دے سکتے ہیں۔‘

اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین فوری رائے دینے لگے اور کچھ دلچسپ تجاویز بھی دیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر اداکارہ فوٹو گرافر پر برس پڑی تھیں پھر انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں