جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’آپ کے عمل کو اپنی زندگی میں اپناؤں گی‘ اشنا شاہ بشریٰ اقبال کی معترف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی معترف ہوگئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست اور مبینہ ویڈیوز لیک ہونے کے سیدہ بشریٰ اقبال کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشنا شاہ نے بشریٰ اقبال کو آپا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپا نے بطور مثال مجھ پر واضح کیا کہ صبر، باوقار خاموشی اور کسی مسئلہ کو اللہ پر چھوڑدینا ہی بہترین ردعمل ہے اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں عملی اور شعوری طور پر اپناؤں گی۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس سبق کو سیکھنے کے لیے سیدہ بشریٰ اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں شخصیات ایک دوسرے پر بہتان تراشیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اب عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اس دوران متعدد شوبز شخصیات نے جہاں عامر لیاقت پر تنقید کی وہیں دانیہ کو بھی شوہر کی ویڈیوز لیک کرنے پر خاصی تنقید کا سامنا رہا تاہم اس دوران عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اور دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔

سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال نے طلاق کے بعد ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔

واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں