بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کپور خاندان سے موازنہ کرنے پر تنقید، اشنا شاہ، مومل شیخ کی حمایت میں بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ساتھی اداکارہ مومل شیخ کی حمایت میں بول پڑیں۔

سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے گزشتہ دنوں اشنا شاہ کے شو میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب اشنا شاہ ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اداکارہ اشنا شاہ نے مومل شیخ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر میرے شو کا پورا کلپ دیکھیں تو واضح طور پر دیکھ سکیں گے کہ مومل نے اپنا موازنہ کپور خاندان سے نہیں کیا تھا بلکہ میں نے کیا تھا۔

- Advertisement -

اشنا شاہ نے لکھا کہ ہماری انڈسٹری میں ان کا خاندان ماشا اللہ مضبوط میراث رکھتا ہے۔‘

اداکارہ کے مطابق مومل نے تحمل سے ان کے سوال کا جواب دیا تھا جو بھی مومل شیخ کو جانتا ہے وہ ان کی عاجزی اور مہربانی کی تعریف کرتا ہے۔

اشنا نے یہ بھی لکھا کہ مومل نے انہیں اس معاملے پر بولنے سے منع کیا تھا لیکن میرے لیے یہ سب کچھ سننا پریشان کن تھا۔

واضح رہے کہ مومل شیخ کا پورا خاندان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے اور سب اس انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئے، مومل شیخ نے شادی کے بعد انڈسٹری میں شروعات کی اور اب وہ ایک جانا پہچانا چہرہ بھی ہیں۔

مومل شیخ نے دورانِ گفتگو کہا تھا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپور فیملی ہے، ہماری فیملی کپوروں کی طرح طرح کامیاب اور شہرت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید شیخ اور سلیم شیخ بھائی ہیں، اسی طرح بہروز سزواری میرے پھوپھا ہیں، اگر دیکھیں تو شیخ فیملی اور سبزواری فیملی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپور فیملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں