شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پرپل رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’تھوڑی سی ایکسٹرا۔‘ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے عشق جنوں‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ شہریار منور ودیگر شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی دوسرے انسان کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرنا بیوقوفی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی شخص آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کرے گا، وہاں کوئی مجبوری نہیں آئے گی کیونکہ وہ سب سے لڑ جائے گا اور اگر نہیں کرنا چاہتا تو پھر آپ کچھ بھی کرلیں سب فضول ہے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ‘ہماری ایک بائیولاجیکل کلاک ہوتی ہے مردوں کی وہ کلاک نہیں ہوتی اس لیے انہیں شادی دیر سے کرنے میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اگر اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کریئر کی وجہ سے روکیں، اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں، کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہیں کریں کیونکہ وہ صرف آپ کا وقت ضائع کررہا ہے شادی نہیں کرے گا۔