پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اشنا شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کے عدالتی حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے لکھا کہ محروم کو دنیا سے جانے کے بعد آرام کرنے دو، قبر کشائی سے ان کے بچوں کو مزید اذیت پہنچے گی جس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔
https://twitter.com/ushnashah/status/1538251766625669121?s=20&t=XhJBlZcwV1OV9p-nuZPkRQ
گزشتہ روز سٹی کورٹ کراچی نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر حکم جاری کیا تھا کہ مرحوم کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے۔
عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہوگی، اس لیے وہ پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے۔
جب کہ پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی۔