پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

’پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘ اشنا شاہ لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ویسٹرن لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولف لیگ میں اپنے شوہر و گولف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ شرکت کی ویڈیو شیئر کی تھی اس دوران انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہننے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

- Advertisement -

ویڈیو میں انشا شاہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر کھیل کے مقام پر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا اس دوران انہیں اپنی سینڈل اتار کر جوتے پہنتے ہوئے دیکھا گیا، اشنا شاہ نے اس موقع پر سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔

ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے اداکارہ کے لباس پر کمنٹ سیکشن میں نفرت کی برسات کردی، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ اشنا شاہ نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور صارفین کو جواب دیا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ’میں ایک لبرل بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی، جو کینیڈا میں پلی بڑھی، جو اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی تھی اب اس نے ایک سفید فام آدمی سے شادی کر لی ہے جو اسی طرح کے بیک گراؤنڈ سے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

’’ اور اسے کوئی پرواہ نہیں کہ اسکی بیوی کیا پہنتی اوڑھتی ہے اور اسے  اس سے بھی کوئی غرض نہیں  کہ جب وہ بیرون ملک ہو تو اپنی ٹانگیں دکھائے یا نہیں دکھائے لیکن جب پاکستانی اُس کی بیوی (اُشنا شاہ) کو بولڈ لباس میں دیکھتے ہیں تو اُن کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اب تک کی سب سے بڑی غلطی اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ناچنے پر معافی مانگ کر کی تھی انہی لوگوں سے جو نرگس فخری کے گانوں پر تو جھوم اٹھتے ہیں لیکن اپنی پرورش کی وجہ سے ہمیں کمنٹ سیکشن پر تباہ و برباد کرنے آجاتے ییں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہم سے صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہماری پرورش ان کے جیسے ماحول سے مختلف ماحول میں ہوئی ہے، میں آپ لوگوں کی منافقت سے تنگ آچکی ہوں، براہِ مہربانی آپ آئٹم نمبرز دیکھیں یا پھر نامناسب ویڈیوز تلاش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں