اشتہار

لوگوں کو لگا مجھے شادی کا جوڑا مودی نے بھیجا ہے، اشنا شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا کہ عروسی جوڑے پر لوگوں نے اس طرح تنقید کی جیسے میں کوئی ریاست مخالف دلہن ہوں، لوگوں کو لگا کہ مجھے شادی کا جوڑا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھیجا ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دلہنیں شادی پر اسی طرح کے کپڑے پہنتی ہیں، میری والدہ نے بھی اپنی شادی پر لال جوڑا پہنا تھا، لیکن لوگوں کو ایسا لگا جیسے میں پہلی پاکستانی دلہن ہوں جس نے لال لہنگا اور گلے میں ہار پہنا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اشنا شاہ اور نامور گولف کھلاڑی حمزہ امین رواں سال 26 فروری کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ اداکارہ نے شادی کی تقریب کیلیے لال رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا تھا جس کی تصاویر وائرل ہونے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کر کے ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے۔

’آپ کو تقریب میں مدعو نہیں کیا تھا اور نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے تھے، میری جیولری، میرا جوڑا سب پاکستانی ہے، تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں