پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ شادی کے متعلق کیا کہیں گی کب کرنی چاہیئے؟
اشنا شاہ نے خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دوسرے انسان کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرنا بیوقوفی ہے۔
اشنا شاہ نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کرے گا، وہاں کوئی مجبوری نہیں آئے گی کیونکہ وہ سب سے لڑ جائے گا اور اگر نہیں کرنا چاہتا تو پھر آپ کچھ بھی کرلیں سب فضول ہے‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ عورتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ‘ہماری ایک بائیولاجیکل کلاک ہوتی ہے مردوں کی وہ کلاک نہیں ہوتی اس لیے انہیں شادی دیر سے کرنے میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
اشنا شاہ نے کہا کہ اگر اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کریئر کی وجہ سے روکیں، اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں، کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہیں کریں کیونکہ وہ صرف آپ کا وقت ضائع کررہا ہے شادی نہیں کرے گا۔