معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار ہے اور اپنے ہم وطن پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’لیکن جب اپنے ملک میں گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ نہ بچے مجھے کافی پینے کی ضرورت ایسے میں ’ترانا گانا‘ تھوڑا مشکل ہے۔‘
I love my country, I love my identity, I love my fellow Pakistanis. But when there is no electricity and gas at the same time, shortage on petrol and UPS crashing due to overuse: literally no way to power the house when I need coffee.. well.. tarana gana thora mushkil hei.
— Ushna Shah (@ushnashah) January 28, 2023
اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو مشکل وقت میں صبر کی تلقین کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ کچھ ان کے ٹوئٹ سے اتفاق کررہے ہیں۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ ملکی معاشی حالات ابتر ہیں اور آپ کا مسئلہ صرف کافی پینا ہے۔