سوشل میڈیا پر معروف اداکاروں کی بچپن کی تصاویر شیئر جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ اپنی بڑی بہن اور اداکارہ اسرا غزل کے ساتھ موجود ہیں۔
اشنا شاہ کو تصویر میں بڑی بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرا غزل نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اشنا نے بھی اپنی بہن ہی کی طرح کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔
گزشتہ دنوں بھی اشنا نے اپنی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
تصویر میں اسرا غزل اشنا شاہ کو گوڈ میں اٹھائی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں بشر مومن، نیلم کنارے، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور بلا شامل ہیں۔
اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔