ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

’ایسی ادا دیکھی، پہلی دفعہ دیکھی‘ اشنا شاہ کی ویڈیو نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اشنا شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوریو گرافر جاشان ملک کے ساتھ علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’لیفٹ رائٹ‘ پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہترین سے سیکھنا، جاشان ملک کی کوریو گرافی پر ’لیفٹ رائٹ‘ پر ڈاانس، میں صرف سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔‘

اشنا شاہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے ڈانس مووز کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ و میزبان انوشے اشرف اور اداکارہ یشما گل نے بھی ان کے ڈانس کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں