اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں انصاف امدادپروگرام کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں انصاف امداد پروگرام کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور انصاف امداد پروگرام کا آغاز کردیا، پروگرام کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے گورنمنٹ ایم سی گرلزاسکول میں قائم انصاف امدا دسینٹر کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کی اور مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، یہ پروگرام متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہے، پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو تنہاچھوڑا ہے نہ چھوڑے گی، سیاست سے بالا ترہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو کہا وہ کر دکھایا

انہوں نے کہا کہ کروناوبا پر سیاست چمکانے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، ننکانہ میں160بستروں پر مشتمل3فیلڈاسپتال قائم کیے گئے ہیں، فیلڈاسپتال میں 4وینٹی لیٹربھی فراہم کیے گئے ہیں، کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہراقدام کی خود نگرانی کررہاہوں، پنجاب میں مخصوص کاروبار اور دکانیں کھولنےکی اجازت دی گئی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مزیدصنعتی یونٹس کوبھی آج سے کھول دیا گیا ہے، دکانداروں کو حکومت کی وضع کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو فیلڈاسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ عثمان بزدار نے سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی کا اظہار کیا اور سید والاروڈ کا بقیہ تعمیراتی کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کشمیر روڈ اور پیر احمد شاہ روڈکا بھی معائنہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں