پیر, جون 23, 2025
اشتہار

عثمان بزدار نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ آفس میں عثمان بزدار نے عوام کے مسائل سننے کے لیے نشست لگائی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے اور حل کیے۔

تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ وہ خود لوگوں کی نشست پر گئے، حال احوال اور مسائل پوچھے۔ شہریوں نے عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کرحل کیے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے، مسائل کےحل کے لیے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

ردعمل میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، میں لاہورمیں آپ لوگوں کا وکیل ہوں، اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کامنصب عطا کیا، عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکےہیں، ماضی میں ترقی سےمحروم رکھے گئے شہر اب ترقی کےسفرمیں شامل ہوچکےہیں، پسماندہ عوام کےمسائل حل کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،ع پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سےحقیقی تبدیلی آئےگی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دوردراز علاقوں میں ترقی کاسفر پہنچاہے، ترقی کایہ سفررکےگانہیں بلکہ مزید تیز ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں