بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی، بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں، پارکس اور کھیلوں پر15روزہ پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے 7 شہروں میں کورونا اوسطاً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کورونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کوروناپھیلاؤ6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کوروناپھیلاؤکی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔

انھوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں