منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مراعات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے بطور سابق وزیراعلیٰ پنجاب مراعات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، 23 مئی سے قانون کے مطابق مراعات نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کو حکم دے کہ وہ مجھے قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حاصل مراعات فراہم کرے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعلیٰ نے ملتان میں دائر درخواست کو لاہور ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی یے کہ چیف سیکریٹری لاہور میں ہیں اس لئے درخواست کو وہاں سنا جائے۔

رجسٹرار آفس نے عثمان بزدار کی درخواست پر اعتراض کردیا ہے، جس کے بعد کل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کل بطور اعتراضی کیس کی سماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

خیال رہے عثمان بزدار نے یکم اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں