بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عثمان بزدار ایک ڈائنامک وزیراعلیٰ ہیں،وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ایک ڈائنامک وزیراعلیٰ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو بزنس پارک کے قیام پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ایک ڈائنامک وزیراعلیٰ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں طویل مدت منصوبہ بندی نہیں کی گئی،ہماری صرف یہ پلاننگ ہوتی ہے کہ الیکشن کیسے جیتیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،حکومت کی سمت درست ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ہمارے پلاننز پر ملائیشیا اور سنگارپور نے عمل کیا اور ترقی کرگئے،جب بیرون ملک تھے تو ان چیزوں کا اندازہ نہیں تھا، ہم آہستہ آہستہ رکاوٹیں دور کریں گے۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم ترقی کے سفر میں رکاوٹ ہے اسے بہتر کریں گے، سرخ فیتہ کلچر کسی کو کام کرنے نہیں دیتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں