The news is by your side.

Advertisement

2023 تک 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2023 تک 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور صوبائی وزیر محمد اخلاق نے ملاقات کی جس میں ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو صوبے بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب میں شجر کاری مہم کی520 تقریبات ہوں گی،صوبے بھر میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے،نسلوں کو صاف ماحول دیں گے،2023تک 10 ارب پودےلگانےکا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنازع کشمیر کو اجاگر کیا ہے،بھارت کو پیغام دیا پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیکولربھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں