لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباشی بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ناکے پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کابغیر پوروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ نے خود گاڑی چلائی اورجزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جا ئزہ لیا سکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اورشاہراہوں کا راؤنڈ لیا pic.twitter.com/xFj88YcAHN— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 19, 2020
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے حکومتی فیصلے پر عملدر آمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کر رہے ہیں، شہری کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بعض سڑکوں پر زیادہ ٹریفک پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی ملتی ہے، ہم آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے وقف ہے۔