جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے، سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی معاملات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ہے۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نےحقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مارنے معیشت کابیڑاغرق کیا،معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

یاد رہے اس سے قبل ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے کہا تھا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر سطح پر شفافیت کوفروغ دےکروسائل کوبچایاگیا۔کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج آئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے، حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں