منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں: عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا.

اس میٹنگ میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں، خواتین اراکین کو مزید بااختیار بنانے پر گفتگو ہوئی. وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو متوازن بجٹ پیش کرنے پرخواتین ارکان اسمبلی نے مبارک باد دی.

- Advertisement -

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ نامساعد اقتصادی حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا، معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو مد نظررکھا گیا، آپ بہترین وزیراعلیٰ ہیں، اراکین اسمبلی کوعزت دیتےہیں،مسائل حل کرتے ہیں.

خواتین ارکان نے مزید کہا کہ ہمیں فخرہے کہ پنجاب میں آپ جیسا وزیراعلیٰ موجود ہے.

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبےکےحوالےسے پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی فیصلہ

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین ارکان نے قانون سازی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، خواتین ارکان ا سمبلی کی رہائش کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضلعی سطح پربننے والی کمیٹیوں میں خواتین ارکان کو شامل کیا جائے گا، فیصلے سب کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، ارکان اسمبلی کی تضحیک سابقہ حکمرانوں کا وتیرہ تھا. ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں