اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فار فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے واسا فیصل آباد کے لیے 155 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں انٹری فیس میں اضافہ نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں