جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عزم کرنا ہے کوآپریٹو ادارے امداد باہمی کے مطابق چلائیں گے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ آسان شرائط پر اربوں کے زرعی قرض دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ امداد باہمی کا تصور سب سے پہلے اسلام نے مواخات مدینہ کے ذریعے پیش کیا، مہاجر اور انصار نے امداد باہمی کی مثال پیش کی جو قیامت تک مشعل راہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عزم کرنا ہےکوآپریٹو ادارے امداد باہمی کے مطابق چلائیں گے، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ آسان شرائط پر اربوں کے زرعی قرض دے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 بارانی اضلاع میں کو آپریٹوسوسائٹیز کو بلاسود ٹریکٹردیے جا رہے ہیں۔

معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی توقوم کومشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شورمچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہاراعتماد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں