بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکادیا گیا، ام آدمی کی فلاح کی ذمہ داری کوفرض نہیں عبادت سمجھ کرپورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے، تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکادیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا 70سال بعدتحریک انصاف عام آدمی کےمسائل کے حل کے لیےکوشاں ہے،  تحریک انصاف کی حکومت عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا عام آدمی کی فلاح کی ذمہ داری کوفرض نہیں عبادت سمجھ کرپورا کریں گے۔

مزید پڑھیں : ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی،عثمان بزدار

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شوبازیوں سےخادم اعلیٰ کاجعلی میڈل سینےپرنہیں سجایاجاسکتا، اس کیلئےبےلوث خدمت،عام آدمی کےمسائل کااحساس کرناپڑتاہے۔

انھوں نے کہا تھا ہمیں شوبازیاں آتی ہیں نہ جعلی کام کرتےہیں، ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی، غلط پالیسیوں سےنظام میں سرایت کی گئی خرابیاں ٹھیک کررہےہیں، نظام کو بھی درست کریں گے اورخرابیوں کو بھی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا مختصر مدت میں وہ کام کیےجوسابق حکومتیں 5 سال میں نہ کرسکیں، سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے ، ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں سےعوام کو فائدہ نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں