لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلی بارکسی حکومت نےعوام کے مفادات کومدنظررکھ کرپالیسیاں بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بارکسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کرپالیسیاں بنائیں، 100روزمیں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہورہا ہے، پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردارادا کرے گا۔
تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔