جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، عوام نے مسترد عناصر کو پھر مسترد کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یوم سیاہ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، کرپٹ عناصر کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

عوام نے اپوزیشن کے یوم سیاہ کی کال کو مسترد کرکے یوم تشکر کا ساتھ دیا، راجہ بشارت

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال کو مسترد کردیا اور یوم تشکر کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے یوم سیاہ کی لاہورمیں ناکامی وزیراعظم عمران خان کے موقف کی فتح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں