اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی، فلاح وبہبود کے لیے قوانین میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی صورت حال سمیت وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مختصر مدت میں درجنوں نئے قوانین متعارف کرائے، فلاح وبہبود کے لیے قوانین میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی، عوام کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر نئے ایکٹ لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود بھی وکیل ہوں، وکلا برادری کے ساتھ ہوں، ماضی کی روایات کے برعکس کابینہ میں مشاورت کو فروغ دیا۔

غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں