بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

خصوصی صنعتی علاقوں کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئی صنعتی پالیسی صنعتوں کے فروغ میں گیم چینجرثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ز یرصدارت محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس میں محکمہ صنعت کے تحت مختلف علاقوں میں خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی بازاروں میں خوبصورت طرز کے اسٹال لگائے جائیں گے، نئی صنعتی پالیسی صنعتوں کے فروغ میں گیم چینجرثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چند سال میں 15 لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کو روزگار ملے گا، خصوصی صنعتی علاقوں کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئے عوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں