لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔
سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عظیم اورلازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن بحال ہوا، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی کچلنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اوردلیرعوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان میں امن لائی ہیں، شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ‘ عثمان بزدار
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔